ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا

28 مارچ, 2024 15:14

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں 4 پیسے کمی کے بعد ڈالر 278 روپے کی سطح پر ٓگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آ کے مطابق گزشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ معمولی بہتری کے ساتھ 278.04 پر بند ہوا تھا۔

دووسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67 ہزار کی حد بحال کرتے ہوئے 67 ہزار 142 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top