منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غزہ میں انسانیت کی بے توقیری بند ہونی چاہیے:یو این سربراہ برائے انسانی حقوق

05 دسمبر, 2023 12:09

 

یو این سربراہ انسانی حقوق مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت کی بے توقیری بند ہونی چاہیے۔

مارٹن گریفنتھس نے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ حملوں سے محفوظ نہیں ہے،لوگ ایک کے بعد ایک نا ممکن انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔

ترجمان اقوام متحدہ اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اسرائیل انسانی مصائب میں مزید اضافہ نہ کرے،نئے حملوں سے غزہ میں بحران سنگین ہورہا ہے۔

 

 

دوسری جانب پناہ گزین کیمپ کے سیکرٹری جنرل جان ایجلینڈ کے مطابق جنوبی غزہ میں شہریوں پر اندھا دھند بمباری کی جارہی ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو قتل کے میدانوں میں بھیج کر بمباری کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا قتل عام اسرائیلی کو غیر محفوظ بنادے گا،شہری آبادی تک امداد پہنچانے کاکوئی امکان نہیں ہے،مصر کو عام شہریوں کیلئے سرحدیں کھول دینی چاہئیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر7 سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 16 ہزار فلسطینی شہید جبکہ 19 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یہ پڑھیں : دنیا بھر کے ہزاروں گلوکار غزہ میں جنگ بندی کیلئے متحد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top