منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کیا آئی پی ایل فرچائز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا جرسی ڈیزائن چرایا؟

08 مارچ, 2024 19:55

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی کا ڈیزائن چرا لیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اووے میچز کے لیے تھنڈر بولٹ ٹائپ ٹی شرٹ کا ڈیزائن تیار کیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

اب آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے گزشتہ روز اپنی کٹ کی رونمائی کی تو اس کا ڈیزائن بھی تقریباً اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی سے ملتا جلتا ہے جس سے یہی تاثر  جا رہا ہے کہ انہوں نے یونائیٹڈ کا جرسی ڈیزائن چرایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی فرنچائز پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اووے کٹ کی جرسی کو کاپی کیا ہے۔

تاہم کچھ بھارتی صارفین نے جواب دیا کہ جنوبی افریقی لیگ کے دوران سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سن رائزرز ایسٹ کیپ ٹاؤن کی جرسی بھی اس طرح کی تھی۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل فرنچائز نے اپنی جرسی کو فائر کٹ کا نام دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top