اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

فوج میں اہم ترقیاں و تعیناتیاں، 3 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

11 مئی, 2024 13:39

پاک فوج کے تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس میں موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر شامل ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:جنرل باجوہ نے عمران خان کو کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرو: گنڈاپور کا بڑا دعویٰ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کا تقرر بھی کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو 11 کور (پشاور)، لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹکس سروسز (جی ایچ کیو) اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

84 کے لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی تلوار اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل جیتا۔ دونوں تھری اسٹار ترقی پانے والے افسران جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (جی ایچ کیو) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور وہ اسی اہم عہدے پر تعینات رہیں گے۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top