ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ڈنمارک کی جامعہ کے طلبا کا اسرائیل مظالم کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا

29 مئی, 2024 11:08

یورپی ملک ڈنمارک کی جامعہ کوپن ہیگن کے طلباء کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف کوپن ہیگن نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روک دے گئی ہے کیونکہ طلباء کے احتجاج نے کیمپس پر اسرائیل کے ساتھ مالی اور ادارہ جاتی تعلقات منقطع کرنے کا دباؤ ڈالا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری، درجنوں فلسطینی زندہ جل کر شہید

مئی کے اوائل میں سینکڑوں طالب علموں نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کے لئے کیمپس میں احتجاج شروع کیا تھا جو 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے عسکریت پسندوں کے مہلک حملوں کے بعد شروع ہوا تھا۔

طالب علموں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی اسرائیل کے ساتھ تعلیمی تعلقات منقطع کرے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کرے۔

یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یونیورسٹی 29 مئی تک ایئر بی این بی، Booking.com اور ای ڈریمز میں مجموعی طور پر تقریبا 10 لاکھ ڈینش کراؤن (145,810 ڈالر) مالیت کے اپنے حصص فروخت کرے گی۔

جامعہ کا کہنا ہے کہ وہ فنڈ منیجرز کے ساتھ مل کر اپنی سرمایہ کاری کا انتظام کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں ملوث کمپنیوں کی اقوام متحدہ کی فہرست کی تعمیل کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top