منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

مصنوعی بارش برسانے کیلئے نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

01 ستمبر, 2024 16:59

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کیلئے 2الگ الگ مصنوعی بارش برسانے کا منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا نیا منصوبہ بنایا گیاہے، نیشنل سینٹر فار رین فال انہاسمنٹ پراجیکٹ کیلئے 513.6 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق منصوبے کے تحت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے مصنوعی بارش کا انتظام کیا جائے گا، اس منصوبے کو کلاؤڈ اسیڈنگ کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسرا منصوبہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ہے، مظفرگڑھ کے قریب 600 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائےگا، وزارت منصوبہ بندی نے یہ 2 منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top