اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

روسی فوج میں کام کرنے والے بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

09 جولائی, 2024 18:32

روس نے اپنی فوج میں کام کرنے والے بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے درمیان کریملن میں ملاقات ہوئی اس دوران پیوٹن نے مودی کو اپنی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کی یقین دہانی کرادی۔

روسی صدر نے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی بھارت واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران دو بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

دوسری جانب کریملن میں ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک میٹنگ میں پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دونوں ممالک خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

روس اور شمالی کوریا کے درمیان دشمن سے ملکر لڑنے کا معاہدہ طے

روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کردیا

اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوکرین میں امن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یوکرین جنگ کا حل میدان جنگ میں تلاش نہیں کیا جا سکتا۔

ادھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ روس کی مذمت کرتے ہوئے اس دورے کو ‘امن کی کوششوں کے لیے تباہ کن دھچکا’ قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top