ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آٹے کے بحران سے بچنے کیلئے گندم کی خریداری کا فیصلہ

17 مارچ, 2024 14:58

صوبہ سندھ میں آٹے کے بحران سے بچنے کے لیے سندھ حکومت کے ماتحت محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں گندم کی خریداری کا عمل بیس مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرے گی۔
صوبائی وزیر خوراک جام خان شورو کہتے ہیں صوبے بھر میں 353 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے، محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی خریداری کیلئے مکمل اقدام کیے گئے۔
جام خان شورو کے مطابق سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں صوبے بھر سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top