اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ، مشاورت مکمل

06 مارچ, 2024 15:15

وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قریبی رفقا سئ مشاورت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد ن لیگ نواز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ہے، بعض نئے چہرے بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی معاشی ٹیم کا انتخاب خود کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کا قلمدان معروف بینکار محمد اورنگزیب کو ہی ملنے کا قوی امکان ہے جب کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

نواز اور شہباز کی مشاورت مکمل، 25 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند

اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور نجکاری کی وزارتیں، جب کہ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو ابتدا میں دو وزارتوں کی پیش کش کی گئی ہے، فیصل سبزواری اور مصطفیٰ کمال کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا تاہم اس کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی آج کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top