منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

21 اگست, 2024 18:20

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 10روپے سے لیکر 5ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے گی۔

گورنر اسٹیٹ بنک نے مزید بتایا کہ5ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ایسی تجاویز ہیں، پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقبل میں یہی استعمال ہو گی۔

مزید پڑھیں:چینی کمپنی نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے خلاف شکایت درج کرادی

کاغذ کی کرنسی کی بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا، نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے،پلاسٹک کرنسی کیلئے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،امید ہے ستمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

رکن کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کا اجلاس میں کہنا تھا کہ 5 ہزار کا نوٹ کرپشن کی جڑ ہے، جہاں کرپشن ہے وہاں 5 ہزار کا نوٹ ہے،5 ہزار کا نوٹ تکیوں کے نیچے اور تہہ خانوں میں ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top