منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ

07 ستمبر, 2024 13:30

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2024 سے شروع ہونے والے اگلے تین ماہ کے لیے 1.743 روپے فی یونٹ اضافی چارج کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تقسیم کار کمپنیاں اور کے الیکٹرک مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (اپریل تا جون) کے ذریعے 43.23 ارب روپے وصول کر سکیں گی۔

نیپرا کے فیصلے سے سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور کے الیکٹرک دونوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔

صارفین 21 ارب سے زائد رقم کے علاوہ سسٹم یوسیج چارجز اور مارکیٹ آپریٹر فیسوں کی مد میں 7.368 ارب روپے، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) نقصانات کے اثرات کی مد میں 11.23 ارب روپے اور متغیر آپریشن اور مینٹیننس چارجز کی مد میں 3.5 ارب روپے ادا  کریں گے۔

واضح رہے کہ مجموعی ریکوری رقم پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے بوجھ میں مزید 7 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگا جس سے صارفین سے وصول کیے جانے والے مجموعی روپے 51 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top