منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

موسم کی جانچ کیلئے جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

10 ستمبر, 2024 09:00

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو ملک کے مختلف حصوں میں لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈاربھی خریدے گا جبکہ 300 آٹومیٹک ویدر سٹیشنز کی تنصیب ملک کے مختلف شہروں میں کی جائیگی۔

ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ ، گوادر میں 2 جبکہ پنجاب کے شہر لاہور میں ایک ریڈار نصب ہوگا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں آئندہ دنوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

مہر صاحبزاد خان نے بتایا کہ کراچی میں پہلے ہی سے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریڈار سٹیشن موجود ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے بروقت آگاہی، درست تجزیے کے لیے آٹومیٹک ویدر سٹیشنز انتہائی معاون ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے جدید آلات ورلڈ بینک کے تعاون سے نصب کیے جائینگے، مقامی انجینئرز کے علاوہ غیرملکی ماہرین منصوبے کی تکمیل میں معاونت کرینگے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق جدید آلات سے مزین موسمیاتی نظام کا منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا، اس منصوبے پر 14 ارب روپے پاکستانی جبکہ 50 ملین ڈالرز کی لاگت آئیگی۔

مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ ڈی جی محکمہ موسمیات آٹومیٹک ویدرسٹیشنز سے موسمیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ مزید بہتر انداز میں ہو سکے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top