ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

برازیل میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 75 افراد ہلاک

06 مئی, 2024 10:33

برازیل میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 75سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق سول ڈیفنس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث 88 ہزار سے زائد افراد گھروں سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 ہزار سے زائد لوگ اسکول اور دیگر عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں، سیلاب کے باعث سڑکیں اور گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں جب کہ دس لاکھ سے زیادہ افراد کو پینے کے پانی تک رسائی نہیں۔

حکام نے بتایا کہ جنوبی امریکا کے سب سے بڑے ملک میں تباہ کن موسمی واقعات کے سلسلے کے حالیہ واقعے میں کم از کم 101 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

پورٹو الیگری مکمل طور پر سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، دریائے گیابا، جو 14 لاکھ آبادی والے شہر سے گزرتا ہے، 5.3 میٹر کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top