منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی اپیل مسترد

23 دسمبر, 2023 10:55

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے فیصلہ سنایا کہ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی۔

بھارت، پاکستان میں عام انتخابات اوسیکیورٹی کو بنیاد بناکر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتا تھا اور گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

پاکستان نے مؤقف اپنایا تھا کہ ملک میںیکیورٹی صورتحال کاکوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان میں آکر کھیل رہی ہیں۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں۔

گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان کا مؤقف دو بار تسلیم کیا گیا اور آزاد ٹربیونل نے بھارت کو فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ سنایا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروی کو کھیلے جائےگی۔

یہ پڑھیں : پاکستان کے ٹینس پلیئرز کا ڈیوس کپ سے دستبرداری کا فیصلہ جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top