اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ڈیوس کپ: بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری

26 جنوری, 2024 12:49

اسلام آباد: بھارتی ٹینس ٹیم کو ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کے ویزے جاری کر دیے گئے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کردیے جس کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کیلئے پاکستان آنا یقینی ہوگیا ہے۔

بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دہلی سے اسلام آباد پہنچے گی، بھارتی ٹیم میں سات کھلاڑی اور پانچ آفیشلز شامل ہوں گے۔

ڈیوس کپ کی کوریج کیلئے بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی اپیل مسترد

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں نہ کھیلنے کیلئے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا تھا جس پر گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوس کپ: بھارت کا ویزوں کیلئے پاکستان سے رابطہ

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے فیصلہ سنایا کہ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top