منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ڈیپ ڈپریشن طوفان کی شکل اختیار کر گیا، کراچی سے کتنا دور؟

30 اگست, 2024 17:48

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن طوفان کی شکل اختیار کر گیا، سمندری طوفان اسنیٰ کراچی کے جنوب مشرق میں 170 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور ملحقہ علاقوں پر موجود ڈیپ ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھا، ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 170 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کے زیر اثر شہر میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا اور رات میں تیز اسپیل متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان ’اسنا‘ کا خدشہ؛ محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں 30 اگست سے یکم ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بہت زیادہ بارش کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیپ ڈپریشن تھوڑا ہی دور، کراچی والوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی طوفان بننے کے بعد بلوچستان کے قریب سے گزرتا عمان کی جانب بڑھے گا، کراچی سمیت دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرجانی میں سب سے زیادہ بارش 127.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top