ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

انتہائی شدت کے سمندری طوفان "ایشا” نے برطانیہ میں تباہی مچا دی

22 جنوری, 2024 11:11

لندن: انتہائی شدت کا سمندری طوفان "ایشا” برطانیہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں اس دوران 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، طوفان کے پیش نظر اسکاٹ لینڈ میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، جب کہ سیکڑوں پروازوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں چلنے والی تیز طوفانی ہواؤں سے درخت سڑکوں اور گاڑیوں پر گر پڑے، سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد ایمبرو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح تک طوفان کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے باعث ڈبلن ایئرپورٹ پر 102 پروازیں منسوخ، جبکہ 27 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے، بیلفاسٹ سے برطانیہ آنے والی تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں کے باعث پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے کہا کہ 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے سبب بجلی اور موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشیں،نظام زندگی درہم برہم

مقامی انتظامیہ کے مطابق پیر کی صبح 6 بجے لندن کیلئے چلنے والی ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں، ساؤتھ ایسٹرن کا کہنا ہے کہ ٹریک کی حالت دیکھ کر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں 45 ہزار، شمال مغربی انگلینڈ میں 8 ہزار اور ویلز اور ملحقہ علاقوں میں 3 ہزار افراد بجلی سے محروم رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top