منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

چنیوٹ: سی ٹی ڈی کاروائی ،50افراد کا قاتل ساتھی سمیت ہلاک

23 دسمبر, 2023 14:59

لاہور:محکمۂ انسدادِ دہشت گردی( سی ٹی ڈی) کی بڑی کاروائی ،فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے سمیت 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت مارا گیاہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی تھی، آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی ،جس سےفائرنگ کا تبادلہ ہوا،کاروائی کہ دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے مقرر تھی، ہلاک دہشت گرد غضنفر ندیم 2011 سے مفرور تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ غضنفر ندیم مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا ،دہشت گرد فیصل آباد میں آئی ایس آئی سمیت 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

یہ پڑھیں:پنجاب: سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top