ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

‘کرپٹو کنگ’ سیم بینکمین فریڈ کو دھوکہ دہی کے الزام میں 25 سال قید کی سزا

29 مارچ, 2024 18:48

ناکام کرپٹو ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے شریک بانی سیم بینکمین فریڈ کو اپنی دیوالیہ کمپنی کے صارفین اور سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے جرم میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس فیصلے سے سابق ارب پتی کے زوال کو تقویت ملتی ہے، جو 2022 میں اپنی فرم کے ڈرامائی زوال سے قبل کرپٹو کے ہائی پروفائل چیمپیئن کے طور پر ابھرے تھے۔

سیم بینکمین کی کمپنی کی ناکامی سے پہلے صارفین سے اربوں ڈالر چوری کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔ البتہ بینکمین فریڈ کی قانونی ٹیم ان کی سزا کے خلاف اپیل کرے گی۔

اس سے قبل 32 سالہ مجرم نے عدالت میں کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ بہت سے لوگ واقعی مایوس محسوس کرتے ہیں۔

ایف ٹی ایکس اپنے خاتمے سے پہلے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینجوں میں سے ایک تھا جس نے بینکمین فریڈ کو کاروباری شخصیت میں تبدیل کیا تھا۔

انہیں گزشتہ سال نیویارک کی جیوری نے وائر فراڈ اور منی لانڈرنگ کی سازش سمیت دیگر الزامات میں سزا سنائی تھی۔

جیوری نے بتایا تھا کہ سیم بینک مین نے صارفین سے 8 ارب ڈالر  سے چوری کیے جسے جائیداد خریدنے، سیاسی عطیات دینے اور دیگر سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا تھا۔

اگرچہ 25 سال قید طویل  عرصے پر مشتمل ہے لیکن یہ سرکاری ہدایات کے تحت بینکمین فریڈ کو ملنے والے 100 سال سے کہیں کم ہے۔

جج کپلان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمر قید کی سزا غیر ضروری ہے لیکن بینک مین فریڈ کو مستقبل میں جرائم کا ارتکاب کرنے سے روکنے کے لیے کافی سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے بینک مین فریڈ کے 11 ارب ڈالر ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جو متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top