ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فائنل میں الہلال سے شکست؛ رونالڈو پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

01 جون, 2024 21:20

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے سعودی کلب النصر کی ہار پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

کنگ عبداللہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں الہلال اور النصر کا میچ مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا جس میں رونالڈو کی ٹیم النصر کو 4-5 سے شکست ہوئی۔

میچ میں شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو میدان میں ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

الہلال کے اسٹرائیکر الیگزینڈر مترووک نے منٹ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے دوسرے ہاف میں النصر کے فٹبالر ایمن یحییٰ نے گیند جال میں پہنچا کر میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔

فائنل میچ میں النصر کے ایک جبکہ الہلال کے دو فٹبالرز کو ریڈ کارڈ ملے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top