مقبول خبریں
کرسٹیانو رونالڈو پر ٹیکس چوری کا الزام ثابت
اسپین کی عدالت نے ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہونے پر معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دو سال قید اور 1 کروڑ 90 لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رونالڈو کے خلاف چار سال سے اسپین کی عدالت میں ٹیکس چوری سے متعلق مقدمہ زیرسماعت تھا۔
عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’رونالڈو نے 2011 سے 2014 تک فراڈ کیا اور ٹیکس ادا نہیں کیا، فٹبالر کو چار سال کے دوران صفائی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا مگر وہ نہ کرسکے جس کی بنیاد پر انہیں مجرم قرار دیا گیا۔
اسپین کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 1کروڑ 90 لاکھ یورو جرمانہ عائد کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے (15 کروڑ روپے) بنتے ہیں جبکہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر فٹبالر قید کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں 32 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔