منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کرکٹ ورلڈ کپ : ہارنے کے باوجود قومی ٹیم کو 7 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم ملے گی

14 نومبر, 2023 11:27

لاہور:آئی سی سی کی ورلڈ کپ کیلئے مختص انعامی رقم میں سے پاکستان کو 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

پاکستان کو 4 میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کی ٹوٹل رقم 7 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ روپے ملیں گے۔

آئی سی سی نے فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز مقرر کیے ہیں اور اس حساب سے پاکستان نے ورلڈ کپ کے 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی۔

4 میچ جیتنے پر اسے 1لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے اور گروپ مرحلے کے 1لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

دوسری جانب سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنرز اپ ٹیم کو 20لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10ملین ڈالر رکھی ہوئی ہے۔

یہ پڑھیں : ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو کتنے ملیں گے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top