ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

11 جون, 2024 11:17

عدالت نے بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور انسانی سمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کی جانب سے سماجی رہنما صارم برنی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدالت میں ملزم کے وکلاء اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہوئے جس پر صارم برنی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:صارم برنی کا انسانی اسمگلنگ کیس میں غلطی کا اعتراف، مقدمہ درج

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے مطابق مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہیں۔

ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، ایف آئی اے نے کہا کہ حیا نامی بچی کی والدہ افشین کے بیان کے مطابق بیٹی لینے کیلئے صارم برنی سے رابطہ کیا تھا جس پر صارم نے انہیں بچی دینے سے انکار کردیا تھا،ضمانت دی گئی تو ملزم تفتیش پر اثر انداز ہوگا۔

خیال رہے کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور انسانی سمگلنگ کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top