اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

بچے سے بدفعلی میں ملوث مجرم کو پھانسی اور عمر قید کی سزا

26 جولائی, 2024 14:03

قصور میں ماتحت عدالت نے بچے سے بدفعلی اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سوشن کورٹ قصور کے  ایڈیشنل سیشن جج نے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے مجرم محمد سجاد کو پھانسی کی سزا سنائی۔

عدالت نے مجرم کو بچے کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے بدفعلی اور اغوا کے جرم میں مجرم کو 20 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ مجرم نے 2022 میں کھڈیاں خاص تھانے کی حدود میں آصف نامی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top