ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

21 مئی, 2024 13:46

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کی درخواست کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن، شعیب شاہین کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ میاں داود نے دائر کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ روف حسن اورشعیب شاہین نے بیانات میں عدلیہ کو بدنام اور تضحیک کی جب کہ دونوں افراد مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ فیصل ووڈا مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کا عدالت نے نوٹس لیا تاہم تحریک انصاف رہنما گذشتہ دو سال سے عدلیہ کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ شعیب شاہین اور رؤف حسن کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top