منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت کے قیام کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کئی امور پر مشاورت مکمل

28 فروری, 2024 14:57

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے قیام کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کئی امور پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آئینی عہدوں تک رہے گی، ن لیگ کی مکمل حمایت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق مضبوط امیدوار جب کے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کانام موسٹ فیورٹ ہے۔

زرائع کے مطابقوزارت داخلہ، دفاع اور خارجہ مسلم لیگ اپنے پاس رکھے گی جب کے وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کیلئے پی پی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ امیدوار دے گی۔ ڈپٹی اسپیکر کے لئے شہلا رضا، شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت دفاع کیلئے خواجہ آصف اور داخلہ کیلئے احسن اقبال مضبوط امیدوار جب کےوزارت اطلاعات کے لیے عطا تارڑ مضبوط امیدوار ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مضبوط امیدوار ہیں جب کے گورنر پنجاب کے لیے قمر زمان کائرہ، مخدوم احمد محمود متوقع امیدوار ہیں۔

یہ پڑھیں : ن لیگ کا وفاقی حکومت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ، سعد رفیق کی تصدیق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top