جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

سندھ بھر میں کانگو وائرس الرٹ

06 اگست, 2018 18:39

مویشی منڈی جانے سے قبل محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے الرٹ وارننگ جاری کردی ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ عوام الناس مویشی منڈی جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کانگو وائرس جان لیواہے ،جس سے بچاؤ انتہائی آسان ہے۔

ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کرجائیں، منڈی جانےکے لیے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کررکھیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہےکہ کانگو وائرس کی چھچڑ جانور کی کھال پر موجود ہوتی ہے، عوام جانور کو ہاتھ لگانے سے قبل دستانے ضرور استعمال کریں

کانگو وائرس ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پیٹ میں درد، تیز بخار اور جسم میں درد کانگو کی علامات ہیں، ہڈیوں میں درد اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا بھی کانگو کی علامات ہیں.

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top