منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

کراچی میں 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی کا فیصلہ

15 جون, 2024 12:01

کمشنر کراچی حسن نقوی کی جانب سے 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔

مزید پڑھیں:لاکھوں بےگھر فلسطینی سمندر کا کھارا پانی پینے پر مجبور

کمشنر کراچی کے مطابق سمندر میں طغیانی اور غیرمعمولی لہروں کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ سمندر میں نہانے پر یہ پابندی شہریوں کی جان کو کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے عائد کی گئی ہے۔

کمشنرکراچی حسن نقوی نے شہریوں سے اپیل کی کہ ان دنوں میں سمندر تیز ہوتا ہے لہٰذا سمندر پر نہانے سے پرہیز کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top