ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ہرنائی کی کوئلہ کان میں دھماکا، 12 کان کن جاں بحق

20 مارچ, 2024 10:42

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں12 کان کن جان بحق ہوگئے۔

ہرنائی کے علاقے زر الو میں واقع نیر جلات خان کول مائن میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس سے کان بیٹھ گئی اور کان میں موجود 10 کان کن ملبے تلے دب گئے تھے جن کی مدد کے لئے 8 افراد کان میں اترے لیکن وہ بھی پھنس گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مائن میں پھنسے 6 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا تاہم طویل آپریشن کے بعد مرنے والے تمام 12 کان کنوں کی نعشیں نکال لی گئی۔

پی ادی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کے بعد انہیں آبائی علاقوں کے لیے روانہ کیا جائے گا، البتہ کوئلہ کان میں چار امدادی ٹیم ریسکیو اپریشن میں شریک رہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top