جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی اسٹیشن 4 روز کیلئے بند

19 دسمبر, 2020 13:08

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی گیس سپلائی چار روز کے لیے بند کردی گئے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گاڑیوں میں سی این جی بھروائے بغیر ہی لوٹنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے سی این جی اسٹیشنوں پر گیس معطل کرنے کے بعد گھروں میں بھی گیس نہیں ہے جس کا حکومت نوٹس لے۔

حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کو گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top