ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

چین میں پھنسے پاکستانی، عدالت کا ہرجانے کی رقم ادا کرنے کا حکم

07 اگست, 2018 14:00

سپریم کورٹ میں شاہین ائیر لائنز کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے، شاہین ائیر لائینز کے سی ای او عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن مسافروں کو ہرجانے کی رقم ادا کرے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہین ائیر لائئنز کے چین میں پھنس جانے والے مسافروں کا معاملے پر سول ایوی ایشن مسافروں کو ہرجانے کی رقم ادا کرنے کا حکم جارہی کیا ہے۔

اس حوالے سے مالک شاہین ائیر لائنز حسان صہبائی تمام لوگوں کو ادائیگی کریں گے، ہماری ائیر لائن کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہےجبکہ ہم ہم پی آئی اے سے زیادہ سروس چارجز ادا کررہے ہیں ۔

دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب تک آپ ادائیگی نہیں کرتے باہر نہیں جا سکتے البتہ ان کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے وکیل شاہین ائیر لائنز نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہمارے کچھ واجبات کا معاملہ تھاجبکہ
سول ایوی ایشن نے وارننگ دے کر ایک دم سروس آپریشن بند کر دیں۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو ائیر لائن کے مسافر چین میں پھنس گئے تھے جس پر چیف جسٹس نے سوموٹو نوٹس لیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top