منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سائفر کیس ؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو10،10سال قید کی سزا

30 جنوری, 2024 12:26

راولپنڈی : سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت  کی اور سزائیں سنائیں۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے بیانات کی کاپی حاصل کی، شاہ محمود قریشی نے خود جوابات لکھوائے۔

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے جج کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست جمع کروائی تھی، عدم اعتماد کی درخواست دائر ہونے کے بعد جج نے کمرہ عدالت تبدیل کر دیا تھا۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں ، پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، آپ سے آسان سا سوال ہے، سائفر کہاں ہے؟

بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا۔

جس کے بعد جج نے کہا کہ میری طرف دیکھیں، میں آپ کو 10، 10 سال قید کی سزا سناتا ہوں۔

فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے، جب کے فیصلہ سنانے کے بعد جج ابو الحسنات ذوالقرنین عدالت سے اٹھ کرچلے گئے۔

یہ پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top