منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سیگریٹ نوشی 80 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

14 اگست, 2024 15:27

تمباکو نوشی کے رجحانات پر نظر رکھنے والے گیلپ کے مطابق امریکہ میں اس سال سگریٹ نوشی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گیلپ کی جانب سے جولائی میں کرائے گئے سالانہ کھپت کی عادات کے سروے کی بنیاد پر کیے گئے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 11 فیصد امریکی بالغوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے سگریٹ نوشی کی ہے۔

گیلپ کے مطابق ’طبی ماہرین نے طویل عرصے سے تمباکو نوشی کے صحت کے خطرات کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور یہ تعلیمی کوششیں اس بات کی وضاحت کرنے میں ایک عنصر ہوسکتی ہیں کہ سگریٹ نوشی 80 سال کی کم ترین سطح پر کیوں ہے۔

مزید پڑھیں:خواتین کو ای سیگریٹس کے استعمال سے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟

یہ 2022 میں گیلپ کے دوسرے کم ترین نتائج سے مماثلت رکھتا ہے اور 2023 میں 12 فیصد تمباکو نوشی کے رجحان کے قریب آتا ہے۔

1944 میں جب گیلپ نے پہلی بار امریکیوں سے سگریٹ کے بارے میں سوال کیا تو 41 فیصد بالغوں نے کہا کہ وہ تمباکو نوشی کرتے ہیں۔

1954 میں تمباکو نوشی عروج پر تھی جب 45 فیصد جواب دہندگان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں سگریٹ جلایا تھا۔

1980 کی دہائی کے اواخر تک تمباکو نوشی کی شرح میں کمی آئی تھی لیکن اب بھی یہ آج کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ تھی۔

گیلپ نے اپنے حالیہ سروے میں پایا کہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سگریٹ ‘بہت نقصان دہ’ ہے۔

اس سال کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 79 فیصد امریکی سگریٹ کو "بہت نقصان دہ” سمجھتے ہیں جبکہ 57 فیصد ای سگریٹ یا ویپنگ کا بھی یہی خیال ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top