منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ویکسین نہ ہونے پر جانوروں میں چوڑے مار بیماری پھیل گئی

16 اپریل, 2019 12:10

کوٹ ادو: سلطان کالونی گردونواح میں 1 سال سے جانوروں میں ویکسین نہ ہونے پر چوڑے مار بیماری پھیل گئی۔ ڈاکٹرز کی غفلت سے کئ جانور ذبع ھوئے ویکسینٹر کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج سرکاری ڈاکٹرہم سے جانور کو چیک کرنے کے پیسے بھی لے جاتا تھا.

کوٹ ادوکے علاقہ سلطان کالونی موضع پتی غلام علی غربی میں چوڑے کی بیماری سے متعدد جانور ہلاک اور کئی جانور اس موذی امراض میں مبتلا۔

لیکن محکمہ لائیو سٹاک کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی سلطان کالونی ویکسینٹر جاوید جوکے دوران ڈیوٹی نسل کشتی کرتا اس کے بھی پیسے لیتاہے علاقہ مکینوں نے یہ بھی کہا ہے کےاے آئی ٹیکنیشن حسنین آے روز ڈیوٹی سے غائب رہتا اور ویکسینٹر جاوید بھی گھر بیٹھ کر تمام موضع کے نام لکھ لیتا ہے۔

 لیکن عرصہ دراز سے ہمارے علاقہ میں نہ کوئی آیا ہے اور نہ ہی کبھی ویکسین ہوئی جس کے باعث کئ جانورہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

اہل علاقہ نے ڈی سی مظفرگڑھ اور ڈسٹرک آفسر محکمہ لائیو اسٹاک سے اپیل کی ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو گھر بیٹھے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں اور ان کی غفلت سے غریبوں کے جانور بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے سلطان کالونی موضع پتی غلام علی غربی میں فوری ویکسین منگوانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید جانور اس موذی مرض سے بچ سکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top