جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

چاکلیٹ کا بحران شدت اختیار کرگیا، قیمتوں میں دُگنا اضافہ

14 مارچ, 2024 20:34

دنیا بھر میں چاکلیٹ کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنیز نے اس کی قیمتیں دکنی کردیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ تین سال سے کوکوا کی فصلیں نقصان میں جا رہی ہے جب کہ افریقی ممالک گھانا اور آئیوری کوسٹ دنیا کے 60 فیصد کوکوا کی پیداوار کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خام کوکوا سے چاکلیٹ بنانا ممکن نہیں اس کے لیے چاکلیٹ کمپنیز کو پروسیسرز پر منحصر ہونا پڑتا ہے جو کہ بینز کو بٹر اور لیکوئیر میں تبدیل کرتے ہیں جسے بعدازاں چاکلیٹ کے بننے میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم پروسیسرز بینز خریدنے کی استطاعت میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب ریاستی آئیوورین بینز پروسیسر ٹرانسکاؤ کا کہنا ہے کہ پلانٹ نے قیمت میں اضافے کے باعث بینز کی خریداری روک دی ہے جب کہ  چاکلیٹ بنانے والی کمپنیز کی جانب سے قیمتیں مزید بڑھانا شروع کر دی گئیں۔

ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ آئیوری کوسٹ میں حکومت کے زیر انتظام مزید بڑے کارخانے جلد بند ہو سکتے ہیں، جو دنیا کے تقریبا آدھے کوکو پیدا کرتے ہیں۔

چاکلیٹ بنانے والی کمپنیوں نے تین سال تک کوکو کی خراب فصل کے بعد صارفین کے لیے قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کر دیا ہے۔

کوکو کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہیں اور اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top