اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

چترالی بالر نے ایک اوور میں 2 بار احمد شہزاد کو کہہ کر وکٹ اُڑا دی

25 جولائی, 2024 17:17

چترال کے مقامی فاسٹ بولر نے احمد شہزاد کو ایک اوور میں 2 بار کلین بولڈ کردیا۔

اوپنر احمد شہزاد کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کی وجہ چترال کے مقامی فاسٹ بولر کا شاندار اسپیل ہے جس نے انٹرنیشنل کرکٹر احمد شہزاد کو ایک اوور میں 2 بار کہہ کر کلین بولڈ کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احمد شہزاد بالر کو ایک اوور میں 3 چھکے لگانے کا چیلنج کرتے ہیں جبکہ بالرز یہ کہتے دکھ رہا ہے کہ 2 بار آؤٹ کروں گا۔

مزید پڑھیں: پتہ نہیں بابراعظم کو کپتانی کی سیاست میں کس نے لگایا؟

احمد شہزاد تو لوکل بالر کو ایک اوور میں تین چھکے نہ لگا سکے تاہم بالر کی جانب سے 2 بار اوپنر کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، جس پر بابراعظم کے مداح انکا مذاق بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران احمد شہزاد نے مقامی ٹی وی پر بطور تجزیہ کار کپتان بابراعظم سمیت ٹیم کو ناقص پرفارمنس پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top