ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

چینی انجینئرز نے دیامر بھاشا ڈیم پر کام روک دیا

29 مارچ, 2024 14:27

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر کام معطل کر دیا ہے تاہم چینی باشندے اب بھی خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم پر کام کر رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تقریبا 500 چینی شہری مصروف عمل ہیں جبکہ مقامی عملے کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

منگل کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں شاہراہ قراقرم پر خودکش حملہ آؤور نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوگئے تھے۔

منصوبے پر کام کرنے والے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھر پر رہنے کو کہا گیا ہے۔

ضلع اپر کوہستان میں 4320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر 741 چینی اور 6 ہزار مقامی افراد کام کر رہے ہیں۔

جی ایم دیامر بھاشا ڈیم نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں تقریبا 500 چینی شہری مصروف ہیں، ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے اور ڈیم پر 6 ہزار مقامی افراد بھی کام میں مصروف ہیں۔

جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں حالات معمول پر آجائیں گے جس کے نتیجے میں چینی کارکنوں کی واپسی ہوگی جب کہ دیامر بھاشا ڈیم پن بجلی کی پیداوار سے 4800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

دوسری جانب مہمند ڈیم کے جی ایم عاصم رؤف نے کہا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top