اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

چینی کمپنی نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے خلاف شکایت درج کرادی

23 جولائی, 2024 11:46

چینی فرم پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خلاف قرضوں کی ادائیگی اور سائنو شور پریمیم کے لیے زرمبادلہ کی منظوری نہ دینے کی شکایت درج کرائی ہے۔

وزیر توانائی سردار اویس لغاری کے ساتھ ایک حالیہ ملاقات میں چینی کمپنی کے صدر ژانگ لی نے کہا کہ دستخط شدہ ٹرانسمیشن سروس ایگریمنٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی زمینی راستے میں مناسب اراضی کے حقوق حاصل کرنے، مالکانہ دستاویزات فراہم کرنے اور کنورٹر اسٹیشن سے متعلقہ علاقوں کو ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی تعمیر اور آپریشن کے لئے کمپنی کو لیز پر دینے کا پابند ہے۔  تاہم کچھ زمینیں اب بھی زیر التوا ہیں۔

جیسا کہ اتفاق کیا گیا ہے کہ ٹرانسمیشن سروس کی ادائیگیاں تیس دن کے اندر ماہانہ بنیادوں پر ادا کی جاتی ہیں  تاہم سی پی پی اے -جی کی طرف سے ادائیگیوں میں عام طور پر چار سے پانچ ماہ کی تاخیر ہوتی ہے جس کی وصولی کی شرح 84.5 فیصد ہے۔

ٹرانسمیشن سروس ادائیگیوں کی وجہ سے موصول ہونے والی رقم صرف قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات اور بنیادی آپریٹنگ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔

منافع کی تقسیم کے لئے کوئی اضافی فنڈ دستیاب نہیں ہے جس نے حصص داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کو کافی حد تک کم کردیا ہے۔

چینی کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ضرورت پڑی اس نے غیر ملکی زرمبادلہ کے لیے منظوری کے لیے اسٹیٹ بینک میں درخواست جمع کرائی تاہم منظوری یا تو غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سائنو شور پریمیم تک محدود ہے یا بہت طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top