ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

چین کا عمران خان کے بیان کا خیر مقدم

28 جولائی, 2018 12:27

چین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پاک چین تعلقات  کی بیان کا سراہتے ہوئے کہا ہے کہ داخلہ صورت حال جیسی بھی ہو پاک چین سدا بہار شراکت داری تبدیل نہیں ہوسکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران کہا کہ عمران خان کا بیان چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ،

گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ وہ چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیرکو آگے بڑھائیں گے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ راہداری پاکستان کی ترقی میں اہمیت کی حامل ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top