ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

چیف جسٹس کا ایم پی اے ندیم عباس کو 24 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم

29 جولائی, 2018 12:54

طیف جسٹس آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی کی فائرنگ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کا چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم عباسی کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او موقع پر پہنچے۔

جہاں ایم پی اے ندیم بارہ اور اسکے ساتھیوں نے مل کر ایس ایچ او ہنجروال کو تشدد کا نشانہ بنایا دیا، تشدد کے نتیجے میں ایس ایچ او ہنجروال شدید زخمی ہوگئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم بارہ موقع سے فرار لاہور ہوگئے البتہ پولیس گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top