ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

امریکی یونیورسٹی کے طلبا کا تقریب کے دوران غزہ کیلئے واک آؤٹ

02 جون, 2024 17:55

شکاگو یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں طلبہ نے گریجویشن کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چار سینیئرز کے ڈپلومے روک دینے پر طلبا نے تقریب میں ’نسل کشی بند کرو‘ کے نعرے لگائے گئے اور تقاریر کے دوران طلبہ کی بڑی تعداد نے واک آؤٹ کیا جس کے بعد ایک مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جدید ترین اسرائیلی ڈرون مار گرایا

کچھ طلبہ نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ دیگر نے فلسطین سے یکجہتی کے لیے روایتی سکارف کفایہ پہن رکھا تھا۔

یوسف حویہ نے بتایا کہ میرے ڈپلومہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب فلسطین اور غزہ میں ایسے لوگ ہوں جو دوبارہ سٹیج پر نہیں آ سکیں گے، جنہیں کبھی ڈپلومہ نہیں ملے گا۔ ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ان کے لیے کون لڑے گا؟‘

طلبہ کے گروپ کے مطابق یوسف حویہ سمیت چار سینیئر گریجویٹس کو حالیہ دنوں میں ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا کہ کیمپ کے بارے میں شکایات سے متعلق تادیبی عمل  تک ان کی ڈگریاں روک دی جائیں گی۔

طلباء نے ہارورڈ یونیورسٹی، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور دیگر میں گریجویشن کی تقسیم اسناد کی تقریب سے واک آؤٹ کیا۔

یونیورسٹی کے حکام نے واک آؤٹ کو تسلیم کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ سکول ’طلبہ کے وسیع تر خیالات کے اظہار کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔‘

طلباء نے اپنی یونیورسٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل یا ان کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنا بند کر دیں جو ان کے بقول غزہ میں اس جنگ کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top