ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

چنگان موٹرز کی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کی تیاری

07 مئی, 2024 16:16

ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل) آنے والے مہینوں میں پاکستان میں دو نئی الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں دیپال کے بینر، ایس 07 ایس یو وی اور ایل 07 سیڈان کے تحت جاری کی جائیں گی۔

کمپنی نے اس کی کوئی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے تاہم، سینئر ایگزیکٹو نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیاں لانچ کر رہے ہیں۔

چنگان نے ہواوے اور سی اے ٹی ایل کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنا ای وی فرسٹ پلیٹ فارم تیار کیا ہے اور حال ہی میں تھائی لینڈ میں دیپال ایل 07 سیڈان اور دیپال ایس 07 ایس یو وی لانچ کی ہے۔

دوسرے مرحلے میں چانگان ملک بھر میں چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام سمیت پوری ویلیو چین میں تعاون اور سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top