اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت کو منانے کا ٹاسک بورڈ نے آئی سی سی کو دیدیا

24 جولائی, 2024 16:46

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت کو اپنی ٹیم بھیجنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو منانے کا کہہ دیا۔

بورڈ ذرائع کے مطابق کولمبو میں جاری آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی تاہم شیڈول اور فارمیٹ سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی ہی آئی سی سی کو ضروری دستاویزات جمع کروادی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت ٹیم آئے گی یا نہیں! حسن علی نے اپنے خدشہ کا اظہار کردیا

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے اور اعلان کرنے کی ذمہ داری آئی سی سی کو سونپی دی ہے جس میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی تصدیق حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت حکومتی اجازت نہ ملنے کا ثبوت دے

آئی سی سی نے بھارت کے تمام میچز پاکستان سے باہر کروانے کے باعث بجٹ میں اضافی اخراجات بھی شامل کیے ہیں، تاہم پاکستان بضد ہے کہ ایونٹ نہ تو ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا اور نا کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔

پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے ممکنہ شیڈول کے مطابق بھارت کے تمام میچز بشمول سیمی فائنل اور فائنل، لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکہ یکم مارچ کو شیڈول ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top