اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

چیمپئینز ٹرافی؛ 99.5 فیصد بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی’ بڑا دعوی’

27 جولائی, 2024 17:20

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

اسپوٹس تک کے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم پر لائیو سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی اور ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا جائے گا۔

اسپورٹس جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلا جائے گا جبکہ آئندہ ہفتے ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں معاملات طے پاجائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت کو منانے کا ٹاسک بورڈ نے آئی سی سی کو دیدیا

گزشتہ برس بھارتی بورڈ کے نخروں کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو دباؤ میں لاکر بی سی سی آئی نے ایشیاکپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ٹورنامںٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے طور پر سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انڈین میڈیا نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ ٹورنامنٹ کو پاکستان سے منتقل کرنے پر آئی سی سی نے غور کررہا ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top