مقبول خبریں
سال کا سب سے بڑا چاند گرہن 28 جولائی کو ہوگا
پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 28 جولائی رات 12 بج کر 30 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا جسے رات 1 بج کر 23 منٹ پر انتہائی واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن کا خاتمہ 28 جولائی کی صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب 12 بج کر 30 منٹ پر ہونے والا چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ رواں سال ہونے والا دوسرا چاند گرہن ہے جو یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، نارتھ امریکا، اٹلانٹک انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
گرہن کے دوران زمین کا سایہ چاند پر پڑ رہا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ چاند اور سورج کے درمیان زمین کے آجانے سے روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی یوں چاند کو گرہن لگ جاتا ہے۔