منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

چیمپیئنز ون ڈے کپ کی 5 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان

06 ستمبر, 2024 13:37

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں ہونے والے چیمپیئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کردیا۔

کپتانوں کا تقرر مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) نے کیا۔

پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین شاہ آفریدی کو لائنز اور پینتھرز کی قیادت وائٹ بال کے سابق نائب کپتان شاداب خان کو سونپی گئی ہے۔

پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث اسٹالینز کی قیادت کریں گے جبکہ آل فارمیٹ کے سابق نائب کپتان محمد رضوان وولوز کی قیادت کریں گے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے ٹاپ کرکٹرز شرکت کریں گے، 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ 16 ستمبر کو لائنز اور پینتھرز کے درمیان میچ کے علاوہ تمام میچز سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

ٹورنامنٹ چار دنوں میں تین پلے آف میچوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، ایونٹ کا فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ستمبر کو افتتاحی میچ میں مصباح الحق کی وولفز کا مقابلہ ثقلین مشتاق کی پینتھرز سے ہوگا۔

پی سی بی نے پانچ ٹیموں کے لیے عبوری اسکواڈز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم مینٹرز نے 150 کھلاڑیوں کے پول سے ڈرافٹ پروسیس کے ذریعے کیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو فیصل آباد میں ہوں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top