اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو گراکر سیل کردیا

24 مئی, 2024 09:37

اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گراکر دفتر سیل کردیا۔

جی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی دفتر کے ایک حصے کو گرا کرسیل کرنے کاحکم نامہ چسپاں کردیاگیا، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر10مئی2024کوپلاٹ سربمہر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں:حماد اظہر کے منظر عام پر آتے ہی پولیس کا پی ٹی آئی دفتر پر چھاپہ
سی ڈی اے کے مطابق مذکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے،جب کہ مذکورہ پلاٹ مالک کو متعدد بار نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔
سی ڈی اے کے ذرائع نے بتایا کہ پہلانوٹس19نومبر2020دوسرا22فروری2021کو جاری کیاگیا، خلاف ورزیاں ختم کرنے کیلئے ایک اور نوٹس14جون2022کو جاری کیاگیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، عامر مغل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیریسٹر گوہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی دفتر سیل کرنے اور گرانے کیخلاف عدالت جائیں گے، الیکشن سے پہلے انتخابی نشان لے لیا، لیکن عوام نے پھر جواب بھی دے دیا، اسی مرکزی دفتر کی گری ہوئی دیوار کیساتھ کل میٹنگ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ کی بھی بات کی کچھ اور سوچ کرآگے بڑھ رہے ہیں، اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات کریں، پہلی مرتبہ نہیں کہ رات کے اندھیرے میں ایسے حملے کیے جارہے ہیں، خواجہ سرا ہمارے ملک کی کمیونٹی ہے اور ان کیلئے دل میں عزت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھا کہ آپ کے پاس کوئی نوٹس ہے، سی ڈی اے کی جانب سے 2023-24میں کوئی نوٹس نہیں ملا، عمارت زمانے سے یہاں موجود ہے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں، سی ڈی اے سمجھتی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات ہے تو ہمیں بتاتی، تجاوزات تھیں تو ہمیں بتایاجاتا ہم خود اس کو گرادیتے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے اور کوئی بات نہیں۔

واضح رہے کہ 4ستمبر2023کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیاگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top