جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ٹورنٹو میں خالصہ ڈے کی تقریبات میں کینیڈین وزیراعظم کی شرکت

29 اپریل, 2024 23:40

کینیڈین شہر ٹورنٹو میں خالصہ ڈے کی تقریبات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی ہے۔

دوران تقریب جسٹن ٹروڈو کی موجودگی میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جب کہ کینیڈین وزیراعظم کے علاوہ اپوزیشن لیڈر بھی خالصہ ڈے کی تقریبات میں شریک ہوئے۔

 اس موقع پر کینیڈین سکھوں نے خالصتان کے حق میں اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارتی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔

کینیڈا کے مختلف شہروں میں خاصہ ڈے کے موقع پر سکھ برادری کی بڑی تعداد نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کردیا۔

یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔

  ادھر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمان کے فلور پر بھارت کو کینیڈین شہری کے قتل کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top