اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کینیڈا کا یہودی ادارے کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

27 جولائی, 2024 09:47

کینیڈا نے اسرائیلی فوجی انفرااسٹرکچر میں تعاون کے الزام میں یہودی خیراتی ادارے کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کینیڈین ریونیو ایجنسی (سی آر اے) نے یہودی نیشنل فنڈ کینیڈا (جے این ایف) کو اسرائیلی فوجی انفراسٹرکچر میں تعاون کی وجہ سے تنظیم کی خیراتی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے این ایف کینیڈا کے صدر نیتھن ڈیسن ہاؤس اور سی ای او لانس ڈیوس نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ انہوں نے سی آر اے کے فیصلے کے خلاف فیڈرل کورٹ آف اپیل میں قانونی چیلنج شروع کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہودی خیراتی ادارہ اسرائیل میں فوجی انفراسٹرکچر کیلئے تعاون کرتا ہے، قانون کے مطابق خیراتی ادارہ کسی ملک کی مسلح افواج کی حمایت نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ سی آر اے کی جانب سے خیراتی ادارے کو منسوخ کرنا ناانصافی ہے کیونکہ ایک خیراتی مقصد جسے اس نے تقریباً 60 سال قبل قبول کیا تھا اب اسے جائز خیراتی مقصد نہیں سمجھا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ 1967 میں سی آر اے کے فیصلے کو واپس لینے کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد کینیڈین شہریوں کی حمایت یافتہ خیراتی ادارے کو بند کرنا ناانصافی ہے۔

سماجی رہنما کے مطابق کینیڈا کی جانب سے نام نہاد خیراتی ادارے کیخلاف کارروائی قابل ستائش ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top