ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کینیڈا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کیلئے تیار

24 مئی, 2024 15:13

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو ایوان کے فلور پر کہا کہ ہم صحیح وقت پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

جسٹس ٹروڈو نے کہا ہے کہ تین یورپی ممالک ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا یہ بیان نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کی رکن پارلیمنٹ اور خارجہ امور کی نقاد ہیدر میک فرسن کی جانب سے ہاؤس آف کامنز میں چیلنج کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم کئی ماہ قبل این ڈی پی کی تحریک کی حمایت کرنے پر خوش ہیں اور ہم مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ اور استحکام کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

بیان دینے سے قبل کینیڈن وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا 28 مئی کو فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم نیتن یاہو حکومت کی جانب سے دو ریاستی حل کو مسترد کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ایک دہشت گرد تنظیم حماس اس وقت غزہ کے علاقوں پر قابض ہے اور اس نے نہ تو ہتھیار ڈالے ہیں اور نہ ہی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے۔

اسی طرح کینیڈا کی گرین پارٹی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا کی اخلاقی اور تزویراتی ضرورت ہے کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top